ہندوستان نے ہاکی میں پاکستان کو3-1سے ہرادیا

روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سلطنت آف عمان کے مسقط میں کھیلے جارہے منس ایشین چمپئنس ٹرافی میںلیگ مرحلہ کے میاچ میں ہندوستان نے پاکستان کو3-1 سے ہراکر اپنی ۔بالادستی برقرار رکھی۔روایتی حریفوں کے درمیان یہ 175 واں مقابلہ تھا۔رات دیر گئے کھیلے گئے مقابلے میں پاکستان نے شاندار شروعات کی اور پہلے منٹ میں ہی عرفان جونئیر نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو سبقت دلائی لیکن وہ دیر پا ثابت نہیں ہوئی ۔ہندوستانی فارورڈس نے بعد میں تابڑتوڑ حملے کرتے ہوئے پاکستان کے ڈیفنس پر زبردست حملے کئے اور دباو بناتے ہوئے کئی پنالٹی کارنر حاصل کئے لیکن وہ اس کو گول میں تبدیل کرنے سے قاصر رہے۔دوسرے کوارٹر میں کھیل کے25ویں منٹ کے دوران منپریت سنگھ نے دفاعی چمپئن ہندوستان کیلئے گول کرکے حساب چکتاکردیا۔دوسراکوارٹر 1-1 سے برابری پرختم ہوا۔تیسرے کوارٹر میں ہندوستانی فارورڈس پاکستان کے ڈیفنس کو چکمہ دیتے ہوئے کئی حملے کئے اور انہیں 32ویں منٹ میں اس کا فائدہ حاصل ہوا۔منپریت سنگھ نے گول کرکے ہندوستان کو2-1کی سبقت دلادی۔44ویں منٹ میں دلپریت سنگھ نے شاندار گول اسکور کرکے نہ صرف اسکور3-1 کردیا بلکہ پاکستان کی شکست پرمہر ثبت کردی۔جاریہ ٹورنمنٹ میں ہندوستان نے دو میاچ کھیل کر دونوں میں کامیابی درج کی ہے۔ واضح رہے کہ اپنے پہلے میاچ میں ہندوستان نے عمان کو11-0 سے روندڈالاتھا۔

جواب چھوڑیں