تائیوان میں ٹرین حادثہ، 17 ہلاک

تائیوان کی شمال مشرقی کاؤنٹی ییلان میں ٹرین الٹنے کے ایک حادثے میں 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ تائیوان ریلوے کی انتظامیہ نے ایک سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اتوار کے روز پیش آنے والے اس ٹرین حادثے میں تائیوان کی ہائی اسپیڈ پیوما اکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔ جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بوگیاں ریلوے ٹریک کے قریب بکھری ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں