جنوبی کشمیر میں انکاؤنٹر‘3 عسکریت پسند ہلاک

جموں وکشمیر کے ضلع کلگام میں سیکیوریٹی فورسس کے ساتھ انکاؤنٹر میں اتوار کے دن 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ بندوقوں کی لڑائی ختم ہونے کے بعد دھماکہ میں 6 شہریوں کی جان گئی۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام کے لاروعلاقہ میں سیکیوریٹی فورسس نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی ٹھوس جانکاری ملنے پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔ یہ مہم جاری ہی تھی کہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی‘ اس طرح انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ مقام انکاؤنٹر سے سیکیوریٹی فورسس کے چلے جانے کے بعد دھماکہ میں 3 شہری ہلاک ہوئے۔ آپریشن کے فوری بعد شہری، مقام انکاؤنٹر پرپہنچے حالانکہ ان سے کہاگیا کہ وہ وہاں نہ جائیں، شعلے بجھنے کے بعد دھماکو اشیاء تلاش کرنا باقی ہے۔ شہریوں نے بات نہیں سنی اور کسی دھماکو آلہ کی زد میں آگئے۔ عبیدلاوے نامی شہری جو لارو کا رہنے والا ہے برسرِ موقع ہلاک ہوا۔ دیگر زخمیوں کو ہسپتال لے جایاگیا۔ بعض کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال بھیجاگیا جہاں2نے دم توڑدیا۔ علاقہ میں نوجونوں اور سیکیوریٹی فورسس میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس کو طاقت استعمال کرکے احتجاجیوں کو منتشرکرنا پڑا۔ لگ بھگ 24احتجاجی زخمی ہوئے۔ کلگام کے رکن اسمبلی اور سی پی آئی ایم قائد ایم وائی تریگامی نے شہریوں کی موت پر دکھ ظاہرکیا اور واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔آئی اے این ایس کے بموجب اتوار کے دن جموں وکشمیر کے ضلع کلگام میں بندوقوں کی لڑائی کے بعد دھماکہ میں پانچ شہری ہلاک اور دیگر12 زخمی ہوئے۔ پولیس کے بموجب باربار انتباہ کے باوجود شہری موضع لارو میں انکاؤنٹر کے مقام پر پہنچے جہاںدھماکہ ہوگیا۔ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔ عسکریت پسندوں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ یہ بھی پتہ چلایاجارہا ہے کہ ان کا تعلق کس تنظیم سے تھا۔ بندوقوں کی لڑائی ختم ہونے کے فوری بعد سیکیوریٹی فورسیس جیسے ہی پیچھے ہٹیں شہری مقام انکاؤنٹر کی طرف دوڑپڑے جہاں موجود ایک دھماکوآلہ پھٹ پڑا جس سے 6 شہریوں کی موت واقع ہوئی۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ شہریوں سے باربار کہاگیاکہ وہ علاقہ کو دھماکو اشیاء سے پاک کرنے تک وہاں نہ جائیں، لیکن کسی نے ہماری بات سنی نہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے مختلف ہسپتال بھیجاگیا۔ دھماکہ میں 6جانیں گئیں۔ نوجوانوں اور سیکیوریٹی فورسیس میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
گورنر کے مشیر کے وجئے کمار اور ڈائرکٹرجنرل پولیس دلباغ سنگھ نے شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکیا۔

جواب چھوڑیں