خشوگی کیس کی تحقیقات میں سعودی اقدامات قابل تحسین :عرب لیگ

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ترکی میں سعودی قونصل خانے میں مارے جانے والے صحافی جمال خشوگی کے کیس کی جامع تحقیقات پر عرب لیگ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔عرب لیگ کی طرف سے خشوگی کیس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ سعودیہ کی طرف سے خشوگی کیس کو سنجیدگی سے لینے سے معاملے کے حقائق دنیا کے سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خشوگی کیس کے حوالے سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے کیے گئے اعلانات اور احکامات کا خیر مقدم کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ الریاض خشوگی کے معاملے کے حقائق دنیا کے سامنے لانے کے لیے موثر حکمت عملی پر چل رہا ہے۔ امید ہے خشوگی کیس کے حوالے سے مزید پیش رفت بھی جلد سامنے آجائے گی۔عرب لیگ کی طرف سے مقتول صحافی جمال خشوگی کے اہل خانہ اور ان کے اقارب سے افسوس اور تعزیت کا بھی اظہار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں