دھونی نے ریشبھ پنت کو ونڈے کیپ دی

 نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کے ونڈے کیریر کا آج گوہاٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آغاز ہوگیا۔ 21 سالہ پنت کو سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر مہیندر سنگھ دھونی نے ونڈے کیپ دی۔ واضح رہے کہ پنت نے حالیہ عرصہ میں ٹسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ونڈے اسکواڈ میں بھی جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے گذشتہ برس انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا جبکہ ٹسٹ کیریر بھی انہوں نے انگلینڈ کے خلاف بھی شروع کیاتھا۔ پنت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ کی 2 اننگز میں 184 رن بناتے ہوئے سلکٹرس کو اپنی جانب مبذول کروایاتھا۔

جواب چھوڑیں