راجستھان سری گنگا نگر علاقہ میں پاکستانی درانداز کو گولی ماردی گئی

ایک مشتبہ پاکستانی جو راجستھان سری گنگا نگر ضلع میں بین الاقوامی سرحد کو عبور کرتے ہوئے آج ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا اُسے گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ بارڈر سیکورٹی فورس بی ایس ایف نے یہ بات بتائی۔30سالہ فرد کیلاش پوسٹ سے قریب ہندوستانی علاقہ میں در اندازی کی کوشش کررہا تھا دریں اثناء بی ایس ایف جوانوں نے اُسے گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ بی ایس ایف ڈی آئی جی ایم ایس راتھوڑ نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ اُنہوںنے بتایاکہ اگر پاکستانی رینجرس اس کی نعش حاصل کرنے سے انکار کردیں تو اُس کی نعش کو سری گنگا نگرپولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں