راجوری میں 2 پاکستانی درانداز اور تین ہندوستانی فوجی ہلاک

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں فوج نے حقیقی خطہ قبضہ پر دراندازی کی کوشش ناکام کردی۔ دوپاکستانی درانداز جو بھاری اسحلہ سے لیس تھے اور تین فوجی ہلاک ہوگئے۔ مہلوک دراندازوں کے تعلق سے سمجھاجاتا ہے کہ وہ بارڈر ایکشن ٹیم(بی اے ٹی) کے ارکان تھے۔ یہ ٹیم پاکستانی فوجیوں اور تربیت یافتہ عسکریت پسندوں پرمشتمل ہوتی ہے۔ فوج کے ایک عہدیدار نے شناخت ظاہرنہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی۔ عہدیدار نے کہا کہ دراندازوں سے لڑتے ہوئے تین فوجیوں نے جان دی جبکہ ایک اور فوجی شدید زخمی ہوا ہے جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ادھم پور کے آرمی کمانڈ اسپتال لیجایاگیا۔دو دراندازوں کی ہلاکت کے بعد جنگ جیسے اسٹور بشمول دو اے کے 47 رائفلیں برآمد ہوئیں۔ یہ حقیقی خطہ قبضہ کے بالکل قریب مارے گئے۔

جواب چھوڑیں