راج ناتھ سنگھ کا منگل کو دورۂ جموں وکشمیر

وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ، منگل کے دن جموںو کشمیر کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ ریاست کی سیکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور سیاسی قائدین سے بات چیت کریں گے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ دن بھر کے دورہ میں وہ گورنر ستیہ پال ملک ‘اعلیٰ سیول پولیس اور سیکیوریٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور صورتحال کاجائزہ لیں گے۔ وزیرداخلہ جموںو کشمیر کی سیاسی صورتحال بالخصوص وادی اور ہند۔پاک سرحدکی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وزارتِ داخلہ کے ایک عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ وزیرداخلہ کا دورہ جموں وکشمیر شہری مجالس مقامی اور پنچایت الیکشن کے بعد ہورہا ہے جس کا بائیکاٹ 2بڑی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کیاتھا۔ توقع ہے کہ وزیرداخلہ کی ملاقات جموں وکشمیر کے سیاسی قائدین سے بھی ہوگی۔ جموں وکشمیر میں فی الحال گورنر راج ہے۔ ایک اور عہدیدار نے بتایاکہ بعض سیول سوسائٹی گروپ کے نمائندوں سے بھی راج ناتھ سنگھ کی ملاقات کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں