سائنانہوال کوڈنمارک اوپن کے فائنل میں شکست

دولت مشترکہ کھیل گولڈ فاتح سائنا نہوال دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی تائیپی کی تائی زو ینگ کے خلاف گزشتہ چار سال سے کامیابی حاصل نہیں کر پانے کا تعطل نہیں توڑ سکیں اور اتوار کو انہیں ڈنمارک اوپن بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ کے فائنل میں زوینگ سے شکست کھاکر چاندی کا تمغہ سے اکتفا کرنا پڑا۔سائنا کا اس ہار کے ساتھ 2012کے بعد یہاں دوسری بار چمپئن بننے کا خواب ٹوٹ گیا۔ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ زو ینگ نے سائنا کو 52 منٹ تک چلے مقابلے میں 21-13 13-21 21-6 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز کا خطاب جیت لیا۔دنیا کی 10ویں نمبر کی کھلاڑی سائنا کا اس شکست کے بعد زوینگ کے خلاف 5-13 کا کریئر ریکارڈ ہو گیا ہے ۔ سائنا نے نومبر 2014سے اب تک زوینگ سے اپنے گزشتہ 11 مقابلے ہارے ہیں۔ سائنا نے آخری بار زوینگ کو مارچ 2013میں سوئس اوپن میں شکست دی تھی۔ تب سائنا ٹاپ سیڈ تھیں جبکہ زوینگ چھٹی سیڈ تھیں۔ لیکن اس کے بعد سے زوینگ کا قد مسلسل بلند ہوتا چلا گیا۔ سائنا کو2018میں پانچ بارزو ینگ سے شکست ملی ہے ۔زوینگ نے اس سال سائنا کو اس سے پہلے ایشیائی کھیلوں، ایشیائی چمپئن شپ، آل انگلینڈ چمپئن شپ اور انڈونیشیا ماسٹرز میں شکست دی تھی۔ڈنمارک اوپن کے فائنل میں زوینگ نے پہلے گیم میں مسلسل پانچ پوائنٹس لے کر6-1کی برتری بنائی اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے مسلسل اپنی برتری مضبوط کرتے ہوئے پہلا گیم 21-13کے فرق سے جیت لیا ۔ دوسرے گیم میں سائنا نے حیرت انگیز واپسی کرتے ہوئے 5-2 کی برتری بنائی اور پھر 8-3، 12-5، 18-9سے آگے رہتے ہوئے 21-13 پر دوسرا گیم ختم کر میچ میں برابری حاصل کر لی۔ دوسرے گیم میں سائنا کے کھیل کو دیکھ کر لگا کہ وہ مسلسل 10شکست کا تعطل توڑ دیں گی لیکن زوینگ کے ارادے کچھ اور ہی تھے ۔فیصلہ کن گیم میں زوینگ نے اپنی سرویس، انداز اور نیٹ پلے سے سائنا کو جیسے نوآموز ثابت کر دیا۔ انہوں نے مسلسل نو پوائنٹس لے کر 11-2 کی برتری بنانے کے ساتھ ہندوستانی کھلاڑی کا حوصلہ ختم کر دیا۔ سائنا فیصلہ کن گیم میں جیسے خود سپردگی کر گئیں اور اس گیم کو 6-21سے ہار گئیں۔

جواب چھوڑیں