شمالی کوریا پر بات چیت کے لئے امریکہ کی دعوت: مورگولوو

روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مورگولوو نے کل کہا کہ انہیں امریکہ میں جزیرہ نما کوریا پر بات چیت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی طاس نے اس کی اطلاع دی۔ مورگولوو نے کہا “شمالی کوریا معاملہ کے خصوصی امریکی نمائندہ اسٹیو بگن نے اس سال کے آخر میں مجھے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔ ہم نے بات چیت کے سلسلہ میں ابھی کوئی مقررہ وقت طے نہیں کیا ہے لیکن میں نے دعوت قبول کر لیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ مستقبل قریب میں میرے دورے سے جزیرہ نما کوریا پر بات چیت جاری رہے گی‘‘۔قابل غور ہے کہ سنگاپور میں 12 جون 2018کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ہونے والی تاریخی چوٹی کانفرنس کے دوران شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ ایک تاریخی سمجھوتہ کر کے جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیار ختم کرنے کی سمت میں کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور خوشحالی کے عزائم کا اظہار کیا تھا۔

جواب چھوڑیں