علامہ توصیف رضا خاں ابوظبی میں زیر حراست؟

اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضاخاں بریلویؒ کے پوتے و معروف عالم دین علامہ توصیف رضا خاں بریلوی کو ابوظبی میں شبیہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ علامہ، اپنے مریدین کی درخواست پر دبئی کے دورہ پر تھے اور تلاشی کے دوران ان کے پاس سے روزمرہ استعمال کی کچھ دوائیں برآمد ہوئیں جس پر شبیہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا۔ علامہ توصیف کے بھائی مولانا توقیر رضا خاں نے بھی اس کی توثیق کی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں