یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیںگے‘ مودی ۔ امبانی قربت پر راہول کا طنز

صدرِ کانگریس راہول گاندھی نے آج صنعت کار انیل امبانی سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ’’قربت‘‘ پر انہیں ہدفِ تنقید بناتے ہوئے بالی ووڈ کی مقبول فلم ’’شعلے‘‘ کے ایک گیت کا یہ مشہور مصرعہ’’یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیںگے‘‘ بطورِ طنز استعمال کیا ۔ راہول گاندھی نے نریندر مودی اور امبانی کی تصاویر بھی پیش کیں اور بتایا کہ انیل امبانی نے رافیل معاملت میں 30 ہزار کروڑ روپئے مالیت کا آفسٹ کنٹراکٹ حاصل کیا۔ راہول گاندھی کے ٹوئٹر ہینڈل پر اپ لوڈ کیے گئے 17 سکنڈس کے ایک ویڈیو میں مودی اور امبانی کے صرف ہنستے ہوئے چہروں کو دکھایا گیا ہے ، جب کہ ان تصاویر کے پس منظر میں مذکورہ گیت کو بجایا جارہا تھا۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ راہول گاندھی ایک فرانسیسی کمپنی کے ساتھ رافیل لڑاکا جیٹ طیارہ معاملت میں مبینہ رشوت ستانی اور احباب نوازی پر وزیر اعظم کو ہدفِ تنقید بناتے آرہے ہیں۔ صدرِ کانگریس نے کہاکہ بی جے پی زیرقیادت حکومت نے سرکاری زیرملکیت ہندوستان ایروناٹک لمیٹڈ ، (ایچ اے ایل) کو باہر رکھتے ہوئے مذکورہ معاملت پر دوبارہ بات چیت کی ۔ کانگریس کی زیرقیادت سابقہ یوپی اے حکومت کے تحت طے کردہ معاملت کے مطابق مذکورہ آفسٹ کنٹراکٹ ایچ اے ایل کو ملنے والا تھا۔

جواب چھوڑیں