الیکشن کمیشن کے وفدکی سہ روزہ دورہ پر آمد

 چیف الیکشن کمیشن اوم پرکاش راوت کی زیر قیادت 11رکنی وفد سہ روزہ دورہ پرآج حیدرآباد پہنچا۔ ایرپورٹ پر سی ای اوتلنگانہ رجت کمار نے راوت اور دیگر عہدیداروں کاخیرمقدم کیا۔ اس موقع پر راوت نے رجت کمار سے اضلاع میں انتخابات سے متعلق تیاریوں کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔ بعدازاں رائوت نے ہوٹل تاج کرشنا میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی ٹیم ‘ڈسڑکٹ ریٹرننگ آفیسرس ‘ایس پیز ‘ڈی آئی جیز اور آئی جیز کے اجلاس میں شرکت کرے گی اور انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تفصیلات سے واقفیت حاصل کرے گی۔ چہارشنبہ کو 10 بجے تا 11 بجے دن انکم ٹیکس آفیسرس اورانفورسمنٹ ڈی آئی جی کااجلاس منعقد ہوگا بعدازاں راوت ‘ چیف سکریٹری ایس کے جوشی سے ملاقات کریںگے ۔ دوپہر کے بعد ٹیم دہلی روانہ ہو جائے گی۔

جواب چھوڑیں