بلغاریہ میں جعلی اسرائیلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تین ایرانی گرفتار

بلغاریہ کے حکام نے تین ایرانیوں کو جعلی دستاویزات پرسفر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے اسرائیل کے جعلی پاسپورٹس اور دیگرسفری دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ بلغاریہ کے اخبار”صوفیا گلوبز” نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تین ایرانی ترکی کی کابیتان انڈریوو” گذرگاہ سے بلغاریہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ادھر اسرائیلی اخبار “یروشلم پوسٹ” کے مطابق بلغاریہ میں گرفتار ہونے والے تین ایرانیوں کی عمریں 21،28 اور 32 سال ہیں۔ انہیں ایک ہفتہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے تیزی کے ساتھ تفتیش کی گئی ہے۔ ایک ایرانی اسماعیل کاظم حسینی تقوی کو اسرائیلی پاسپورٹ پرسفر کرنے کے الزام میں کھٹمنڈو سے بھارت جاتے ہوئے ایندرا گاندھی ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد ازاں دوبارہ کھٹمنڈو بھیج دیا گیا۔ ھمالیہ ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مسٹر حسینی تقی کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی پاسپورٹ پر آسانی کے ساتھ یورپی ملکوں کا سفر کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاسپورٹ جعلی طریقے سے اسرائیل میں تیار کیے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ ایرانیوں کا اسرائیل کے جعلی پاسپورٹ پس سفرنئی بات نہیں۔ اس طرح کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ زیادہ تر ایسے کیسز یورپ اور ایشیائی ملکوں میں سامنے آئے۔سنہ 2014ء کو دو ایرانیوں کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اسرائیل کے جعلی پاسپورٹس پر سفر کرنے کے الزام میںگرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت دو سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں