تاجکستان کی جیل میں جھڑپیں 20 قیدی اور 2 گارڈ ہلاک

تاجکستان کے شمالی شہر خوجند میں سخت سیکوریٹی کی حامل ایک جیل میں ہوئی جھڑپوں میں تقریباً 20 قیدی اور 2 گارڈ ہلاک ہوگئے۔ سیکوریٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ تاجکستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر کی اس جیل میں سنگین جرائم بشمول انتہاپسندی اور قتل کے مجرمین طویل سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ ایک ذریعہ نے بتایا کہ جھڑپوں میں تقریباً 20 قیدی اور 2 گارڈس ہلاک ہوگئے۔ دوسرے ذریعہ نے مہلوکین کی تعداد کی توثیق کی اور کہا کہ مزید 6 گارڈ زخمی ہوئے ہیں۔ سابق سوویت ملک کی حکومت نے ہنوز جیل میں فساد یا اموات کی توثیق نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑیں