حفیظ کے ایکشن پر ٹیلر کا اعتراض امپائرز نے مسترد کردیا

نیوزی لینڈ کے بیاٹسمین راس ٹیلر نے گذشتہ روز پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ونڈے میاچ کے دوران محمد حفیظ کے ’’دوسرا ‘‘ پر اعتراض جتایا جسے امپائرز نے مسترد کردیا۔ امپائروں کا کہنا تھاکہ حفیظ بولنگ جاری رکھیں ہم دیکھ رہے ہیں ۔ ٹیلر کے عمل نے کپتان سرفراز کو ناراض کردیا۔ ابوظبی میں پہلے ونڈے میں راس ٹیلر نے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا۔ انہوں نے ایک گیند کھیلنے کے بعد اشارے سے ایکشن کی نشاندھی کرنے کی کوشش کی جس پر سرفراز احمد غصے میں آگئے اور ان کی امپائروں سے بحث ہوئی۔ سرفراز احمد نے کہاکہ بیاٹسمین بولرز کے ایکشن پر اعتراض نہیں کرسکتا۔

جواب چھوڑیں