میں اب بھی میانداد کو پسند کرتا ہوں: بسنت رتھ

جموں وکشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ٹریفک بسنت کمار رتھ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے ایک ویڈیو جس میں انہوں نے غیرملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے کرکٹ مداحوں کو ملک چھوڑنے کا مشور دیا تھا، پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہوئے کوہلی کو اپنی کرکٹ حب الوطنی اپنے پاس رکھنے کا مشورہ دیاہے۔ بسنت رتھ نے کہاکہ وہ اب بھی جاوید میانداد کو ہی پسند کرتے ہیں۔ آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں لکھا ’ ڈیئر ویراٹ کوہلی، میں جاوید میانداد کو پسند کرتا ہوں۔ آپ اپنی کرکٹ حب الوطنی اپنے پاس رکھیں۔انہوں نے کوہلی کے بیان پر شدید تنقید کی۔

جواب چھوڑیں