روس ٹیلر کو میاچ ریفری کی وارننگ

 محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کرنے والے کیوی بلے باز روز ٹیلر کو میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے طلب کرکے آئندہ ذمہ دارانہ رویہ رکھنے کی ہدایت کردی۔ قانون کے مطابق کوئی بھی بلے باز بولر پر اعتراض نہیں کرسکتا تاہم امپائر کسی بھی غیر قانونی ایکشن والے باؤلر کو روک سکتاہے۔ کپتان سرفراز احمد نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلر کا کام بیٹنگ ہے امپائرنگ نہیں، روز ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرزعمل اختیار کیا اور بلاوجہ تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ ان کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف تھا۔

جواب چھوڑیں