شمالی کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ۔سینکڑوں عمارتیں تباہ

ہزاروں کی تعداد میں لوگ بڑی تیزی سے اس وقت بھاگ نکلے جب شمالی کیلیفورنیا میں جمعرات کو جنگل کی آگ بھڑک اٹھی۔ اس موقع پر پالتو جانور اور چھوٹے بچوں کو لے کر یہ لوگ پیدل ہی نکل پڑے۔ اس موقع پر سارا ٹائون خالی ہوگیا اور سینکڑوں عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ایک برادری جو 27ہزار افراد پر مشتمل تھی جن میں 180شمال مشرقی سان فرانسیسکو کے فاصلہ پر تھے انہیں حکم دیا گیا کہ وہ باہر نکل جائیں۔ اس سلسلہ میں زخمی ہونے والوں اور املاک کی تباہی کا فوری طورپر علم نہ ہوسکا۔ آتش فرو عملہ کے عہدیدار نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دو آتش فرو عملہ کے ارکان اور کئی مکین زخمی ہوگئے۔ جیسے ہی آگ بھڑک اٹھی مکانات شعلوں کی لپیٹ میں آگئے اور لوگ جان بچانے کیلئے اپنی گاڑیوں کو چھوڑک کر پیدل ہی بھاگنے لگے۔ پیراڈائس نامی مقام پر کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ عہدیدار ہنوز نقصانات کا اندازہ کرنے سے قاصر ہیں‘ جب تک سارے علاقہ کا جائزہ نہیں لیا جاتا حقیقی نقصان کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔ اس موقع پر اسوسی ایٹیڈ کے پریس فوٹوگرافر نے دیکھا کہ درجنوں تجارتی ادارے اور رہائشی مکان شعلوں کی لپیٹ میں آگئے تھے جس میں ایک شراب کا اسٹور اور گیاس اسٹیشن شامل ہے۔ یہ بہت خطرناک صورتحال تھی۔ بیوٹل کائونٹی کی شیریف ہوری ہونیا نے یہ بات کہی۔ میں آگ سے علاقہ سے بذریعہ کارگذر رہی ہوں اور میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ہم وہ سب کچھ کر رہے ہیں کہ عوام کو متاثرہ علاقوں سے باہر نکالا جاسکے۔ آگ کے شعلے ہوا کے ساتھ بڑی تیزی سے پھیل گئے اور سارا علاقہ لپیٹ میں آگیا۔ یہ منظر انتہائی خطرناک رہا۔ شمالی لاس اینجلس کے وینچورا کائونٹی میں ہوا کی وجہ سے 15ہزار ایکر کا علاقہ زد میں آگیا۔ اس میں ایک مکان تباہ ہوگیا جہاں سے فوری گشتی ہوم پارک سے لوگوں کا تخلیہ کرادیا گیا۔کیلیفورنیا کے کارگذارگیون نیوسم نے شمالی کیلیفورنیا میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے جہاں زبردست تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ کئی لوگوں کو چیختے چلاتے دیکھا گیا۔

جواب چھوڑیں