فخرزمان گھٹنے کی تکلیف کا شکار‘ ٹسٹ سیریز میں آرام دیا جائیگا

فخر زمان گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے سلیکٹرز انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹسٹ میاچس کی سیریز میں آرام دیکر بائیں ہاتھ کے ایک اور اوپنر شان مسعود کو شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔ فخر زمان کے بارے میں ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ونڈے میں پچاس اوورز فیلڈنگ کی تھی۔ جنوبی افریقہ کی سیریز کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے انہیں ونڈے سیریز میں موقع دیا جائے گا جبکہ ٹسٹ سیریز میں آرام دیاجائیگا۔

جواب چھوڑیں