وائٹ ہائوس نے پناہ گزینی کے خواہاں افراد کی تعداد محدود کرنے نیا قانون جاری کیا

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نظم ونسق نے کہا ہے کہ وہ وہ ان افراد کیلئے جو غیر قانونی طورپر سرحد پارکرکے ملک کے جنوبی سرحدی علاقہ میں پناہ لینا چاہتے ہیں ان کی تعداد کو محدود کردے گا۔ صدارتی اعلان کی اجرائی کے بعد اس قانون پر موثر طورپر عمل ہوگا۔ سی این این نے سینئر نظم ونسق عہدیداروں کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔ نظم ونسق نے نئے وفاقی قانون کا اعلان کیا ہے جسے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیوریٹی وجسٹس ڈپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے۔ یہ میکسیکو سے پناہ لینے کیلئے آنے والوں کی اہلیت کو محدود کردے گا۔  عبوری کلم جو وفاقی رجسٹر میں آج شائع ہورہا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی سرحد کو غیر قانونی طورپر عبور کرنے والوں پر اس کا اطلاق ہوگا۔

جواب چھوڑیں