پلوامہ میں عسکریت پسند ہلاک

جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعہ کے دن بندوقوں کی لڑائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک اور ایک ملازم پولیس زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ترال علاقہ کے درگنائی گنڈ موضع میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن(علاقہ کی گھیر کر تلاشی) کے دوران بندوقوں کی لڑائی شروع ہوگئی۔ مشترکہ آپریشن راشٹریہ رائفلز‘ جموں وکشمیر پولیس اسپیشل آپریشن گروپ اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے چلایا تھا۔ حکام نے علاقہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی تاکہ افواہیں نہ پھیلیں۔ سرحدی ریاست جموں وکشمیر میں انکاؤنٹرس آئے دن ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑیں