ڈائرکٹر سی بی آئی آلوک ورما کی سی وی سی میں حاضری

ڈائرکٹر سی بی آئی آلوک ورما ‘ جمعہ کے دن سنٹرل ویجلنس کمشنر(سی وی سی) کی زیرقیادت کمیٹی کے سامنے حاضر ہوئے اور انہوں نے کرپشن کے ان الزامات کی تردید کی جو اُن پر ان کے نائب اور اسپیشل ڈائرکٹر راکیش استھانہ نے عائد کئے تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ورما مسلسل دوسرے دن کمیٹی کے سامنے حاضر ہوئے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے استھانے کے لگائے تمام الزامات کی تردید کی۔ کمیٹی میں ویجلنس کمشنرس ٹی ایم بھسین اور شردکمار بھی شامل ہیں۔ جسٹس اے کے پٹنائک بھی موجود تھے۔ سپریم کورٹ کے اس سابق جج کو سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ وہ سی وی سی انکوائری کی نگرانی کریں۔ ورما آج صبح سی وی سی دفتر آئے تھے اور وہ وہاں لگ بھگ ایک گھنٹہ رہے۔ انہوں نے سی وی سی دفتر کے باہر موجود میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔ ورما کے علاوہ استھانہ نے بھی جمعرات کو سی وی سی میں حاضری دی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ استھانہ نے ورما کے خلاف اپنے الزامات کی تائید میں دستاویزی ثبوت سونپا۔

جواب چھوڑیں