ہند۔پاک ٹیموں کی کوچنگ کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف:مکی آرتھر

مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیاہے۔ پاکستانی ہیڈ کوچ نے ایک اخبار سے بات چیت کے دوران کہاکہ پاکستان اور ہندوستان میں کوچنگ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے تنقید سے کوئی مسئلہ نہیں، یہ کھیل کا حصہ ہے، پاکستان ٹیم کے ساتھ تیسرا سال ہے اور میں اپنی ذمہ داری سے بدستور لطف اندوز ہورہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں پاکستان آنے کے تعلق سے تذبذب کا شکار نہیں تھا بلکہ میں نے یہ ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی، میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ اگر آپ نے جنوبی ایشیائی ٹیم کی کوچنگ نہیں کی تو سی وی ادھوری ہے۔ ورلڈ کپ کے تعلق سے مکی آرتھر نے کہاکہ 1، 2 پوزیشن میں ردوبدل ہوسکتا ہے، ہم اسی برانڈ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں جوکھیلنا چاہتے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ہی ہم میگا ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں