آر بی آئی کے 19 نومبر کے اجلاس میں بے حد برا ہونے والا ہے: چدمبرم

سینئر کانگریس قائد اور سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے الزام عائد کیا کہ این ڈی اے حکومت 19 نومبر کے اجلاس میں بورڈ آف ڈائرکٹرس کے ذریعہ گورنر ریزرو بینک آف انڈیا پر بالادستی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسا کچھ بھی نہیں کرنا چاہئے کہ آر بی آئی کی مالیاتی استحکام برقرار رکھنے کی صلاحیت متاثر ہو۔ جمعہ کی رات سلسلہ وار ٹویٹس میں چدمبرم نے الزام عائد کیا کہ حکومت کا فوری نشانہ‘آر بی آئی کے محفوظ ذخائر پر ہاتھ ڈالنا ہے اور کم ازکم 1 لاکھ کروڑ کی رقم چھین لینا ہے تاکہ حکومت کا مالی خسارہ دور ہو اور الیکشن کے سال خرچ بڑھایا جائے ۔ چدمبرم نے کہا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ 19 نومبر کے اجلاس میں بے حد برا ہونے والا ہے۔ میرا فرض بنتا ہے کہ میں ملک کے عوام کو خطرناک نتائج سے آگاہ کروں۔

جواب چھوڑیں