بجرنگ پونیا65کیلوگرام زمرہ میں دنیا کے نمبرون پہلوان

دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں میں طلائی اور عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ہندوستانی پہلوان بجرنگ پونیا مرد فری اسٹائل 65کلوگرام کی تازہ رینکنگ میں عالمی نمبر ایک جمناسٹ بن گئے ہیں۔کشتی کی عالمی تنظیم یونائیٹڈ ورلڈ کشتی (یوڈبلیوڈبلیو) نے پہلوانوں کی عالمی درجہ بندی کی تازہ فہرست جاری کی جس میں بجرنگ اپنی وزن کلاس میں دو مقام کی چھلانگ لگا کر پہلے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ تیسرے نمبر پر تھے ۔اس سال حیرت انگیز مظاہرہ کر رہے بجرنگ کے اب96پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ وہ دوسرے مقام پر موجود کیوبا کے پہلوان ایلیزاندرو اینک سے30پوائنٹس سے آگے ہیں جن کے66پوائنٹس ھیں روس کے پہلوان احمد چیکوو62پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔اپریل میں گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں، اگست میں جکارتہ ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے بجرنگ نے اکتوبر میں بڈاپسٹ (ہنگری) میں منعقد عالمی کشتی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

جواب چھوڑیں