دہلی ایرپورٹ پر پائلٹ نے غلطی سے ہائی جیک کا بٹن دبادیا

قندھار جانے والی پرواز کے پائلٹ نے نئی دہلی ایرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران غلطی سے ہائی جیک کا بٹن دبادیا۔ سیکوریٹی عہدیدار فوری حرکت میں آگئے۔ ایریانا افغان ایرلائنز کے طیارہ نے تقریباً 2 گھنٹے بعد اڑان بھری۔ اطمینان بخش سیکوریٹی جانچ کے بعد طیارہ کو ٹیک آف کرنے دیا گیا۔ سرکاری ردعمل فوری سامنے نہیں آیا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی جیک بٹن دبنے سے تمام سیکوریٹی ایجنسیاں بشمول نیشنل سیکوریٹی گارڈ(این ایس جی) حرکت میں آگئیں۔ این ایس جی کمانڈوز اور دوسری ایجنسیوں کے عہدیدار فوری حرکت میں آئے اور انہوں نے طیارہ کو گھیر لیا۔ 2 گھنٹے کی جانچ کے بعد طیارہ کو ٹیک آف کا کلیرنس دیا گیا۔ طیارہ کے مسافر گھبراگئے تھے۔ دہلی۔ قندھار ایف جی 312 پرواز سہ پہر 3:30 بجے اڑان بھرنے والی تھی۔

جواب چھوڑیں