رام مندر کی تعمیر میں کانگریس سب سے بڑی رکاوٹ: سری کانت شرما

اترپردیش کے وزیر سری کانت شرما نے ہفتہ کے دن الزام عائد کیا کہ کانگریس‘ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے پارٹی صدر راہول گاندھی سے کہا کہ وہ ووٹ بٹورنے ملک بھر کے مندروں کے درشن کے بجائے پارٹی کا موقف واضح کریں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کارکن رام مندر‘ رام سیتو(ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان دیومالائی پُل) کی مخالفت کررہے ہیں اور گائیں ذبح کررہے ہیں۔ نوٹ بندی پر سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ بی جے پی کرپشن کے وہ زخم مندمل کررہی ہے جو پچھلی کانگریس حکومت نے ملک کو دیئے تھے۔

جواب چھوڑیں