شاہین آفریدی پاکستانی ٹسٹ ٹیم میں‘وہاب ریاض ڈراپ

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹسٹ سیریز کے ابتدائی دو میاچوںکیلیے15رکنی اسکواڈ سے وہاب ریاض کو ڈراپ کرکے نوجوان پیسر شاہین آفریدی کو ڈیبیو کا موقع دیا جائے گا۔فخرزمان اور شاداب خان بھی آرام کریں گے۔منتخب اسکواڈ میں محمد حفیظ، امام الحق،اظہر علی،حارث سہیل،اسد شفیق،بابر اعظم، سعد علی،کپتان سرفراز احمد،یاسر شاہ،بلال آصف،محمد عباس،حسن علی،شاہین شاہ آفریدی،فہیم اشرف اور میر حمزہ شامل ہیں۔پہلا ٹسٹ16نومبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 24نومبر سے دبئی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ سیریز کا تیسرا اور أخری ٹسٹ 3دسمبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سعد علی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔سلیکٹرز نے ایک مرتبہ فاسٹ بولر محمد عامر کو نظرانداز کردیاہے۔ٹیم:سرفراز احمد(کپتان)، محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، سعد علی، بابر اعظم، یاسر شاہ، بلالآصف، محمد عباس، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور میرحمزہ۔

جواب چھوڑیں