صومالیہ میں کار بم دھماکے‘ 39 ہلاک

 صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں مشہور صحافی ہوٹل کے قریب سلسلہ وار کار بم دھماکوں میں 39 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ 2 کار بم صحافی ہوٹل کے قریب پھٹ پڑے۔ کریمنل انوسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ(سی آئی ڈی) نے بتایا کہ تیسرا بم ہوٹل کے قریب ایک مصروف سڑک پر پھٹا۔ الشہاب گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ الشہاب وہ مسلح گروپ ہے جسے صومالی اور آفریقی یونین کی فورسس نے 2011میں دارالحکومت موگادیشو اور دیگر بڑے شہری علاقوں سے کھدیڑا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بعض لوگ ہنوزلاپتہ ہیں۔ صحافی ہوٹل میں بیرونی شہریوں کا اکثر آنا جانا لگا رہتا ہے کیونکہ یہ نسبتاً محفوظ ہوٹل سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس ہوٹل سے شہر موگادیشو کا اچھی طرح نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں