غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان شہید

غزہ پٹی میں وزارت صحت کے مطابق جمعہ کے روز جنوبی شہر رفح کے مشرق میں اسرائیل کے ساتھ سرحد کے نزدیک صہیونی فوج کی گولی نے ایک فلسطینی شہری کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 28 سالہ اسحاق قحمان کو گردن میں گولی لگنے کے بعد جمعہ کی شام غزہ میں یوروپین ہسپتال پہنچایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔غزہ پٹی کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جمعہ کی شام احتجاجی ریلیوں میں شریک مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ ان میں 6 بچّے اور 9 خواتین شامل ہیں۔جمعہ کی شام ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ سرحدی باڑ کے نزدیک پانچ مقامات پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین فلسطینی پناہ گزینوں کو واپسی کا حق دینے اور غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔رواں سال مارچ سے شروع ہونے والے احتجاجی ریلیوں کے سلسلے میں اب تک 200 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں