ملک کا ہندوخود بنالے گا مندر :سانولا

وشو ہندو پریشد کے نائب صدر حکم چند سانولا نے آج کہا کہ حکومت ‘رام مندر نہیں بنائے گی تو ملک کا ہندو خود بنالے گا مندر ۔ سانولا ‘مذہبی یاترا پر تیرتھ راج پشکر پہنچے ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرانی چاہئے ۔حکومت پر اس معاملہ میں تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا ہندو عزت نفس کے لئے سب کچھ چھوڑ سکتا ہے تو پھر حکومت کیا ہے ۔ حکومت کو ملک کے کروڑوں ہندوؤں کے عقیدہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سمت میں اب قدم بڑھانا چاہیے ۔ انہوں نے فیض آباد کا نام ایودھیا کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ سانولا نے اس سے پہلے پشکر پہنچ کر سروور کی پوجا کی اوربرہما جی کے درشن بھی کئے ۔

جواب چھوڑیں