منصف تعلیمی اسکالرشپ قرعہ اندازی

جناب خان لطیف محمد خان کی ادارت میں روزنامہ منصف کی اشاعت کے کامیاب 20سال کی تکمیل پر شروع کردہ منصف تعلیمی اسکالرشپ کی قرعہ اندازی آج احاطہ دفتر روزنامہ منصف میں عمل میں لائی گئی جس میں خوش نصیب طلباء کاقرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں لایاگیا۔ 10ویں انعامی ڈرا میں 8000 روپے پرمشتمل پہلا انعام ٹولی چوکی کے ساکن ایم ایس کریٹیواسکول کے طالب علم بیوپاری فراز احمد ولد بیوپاری فیاض احمد کے نام نکلا۔ دوسرا انعام جو6500 روپے پرمشتمل ہے‘ شادان گروپ آف اسکول ریڈہلز کی طالبہ ادیبہ انورکوحاصل ہوا۔ 5500 روپے پرمشتمل تیسرا انعام مدرٹریسا اسکول بازارگھاٹ کے طالب علم محمد صفیان ولد محمد یوسف کے نام رہا جبکہ 2000 روپے پر مشتمل 15 ترغیبی انعامات دیئے جائیں گے جن میں محمد عبدالرقیب ولد محمد عبدالروف سینٹ مریم ہائی اسکول ریاست نگر ‘ محمد عبدالرحمن ولدمحمد ساجد مدرٹریساہائی اسکول بھونگیر‘ ردافاطمہ مرزا بنت یوسف مرزا میسکو گریڈ ہائی اسکول ملک پیٹ ‘ جذبیہ بیگم بنت محمد اظہرجاسمین ہائی اسکول ‘ محمد عثمان کاکتیہ ودیا نکیتن کاکتیہ نگر ‘ولی اللہ اسامہ ولد عبداللہ عقیل گورنمنٹ اسکول سعیدآباد ‘رومانہ مریم بنت ایم اے رحمن یوسفی حیدرآباداسلامک اسکول دبیرپورہ ‘سیدہ مریم فاطمہ بنت سیدمکرم قادری گلوبل دی اسکول چندرائن گٹہ ‘طہٰ وجہیہ الدین مغل پورہ ‘جاسمین ریاض بنت محمد ریاض احمد مدرٹریسااسکول اے سی گارڈس‘ حبیبہ تبسم افرا ایشین گرامرہائی اسکول بہادرپورہ‘ ابصار اللہ خان ولد ابراراللہ خان سلطان العلوم پبلک اسکول خلوت‘ سعدیہ فاطمہ بنت پاشامحی الدین ‘ایم ایس کریٹیوہائی اسکول حکیم پیٹ ‘ عبدالغنی خان ولدعبدالستار خان مدرٹریسا اسکول اے سی گارڈس اوراقصیٰ فاطمہ بنت محمد عارف اقرااسلامک انٹرنیشنل اسکول کے نام شامل ہیں ۔ تمام انعام یافتگان سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ 12تا17 نومبر4تا 6 بجے شام دفتر روزنامہ منصف سے رجوع ہوتے ہوئے انعامی رقم حاصل کرلیں۔

جواب چھوڑیں