نشستوں کی تقسیم کامسئلہ ‘سی پی آئی اور ٹی جے ایس ناراض

صدرپردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی نے عظیم اتحاد کی حلیف جماعتوں سی پی آئی اور ٹی جے ایس کے قائدین سے بات چیت کی اور نشستوں کی تقسیم پران کی ناراضگی کودور کرنے کی کوشش کی ۔ بتایا گیا ہے کہ دبئی سے واپسی کے بعد اتم کمارریڈی نے پروفیسر کودنڈا رام اورسی پی آئی سکریٹری سی وینکٹ ریڈی سے شہر کی ایک ہوٹل میں تبادلہ خیال کیا۔ سی پی آئی نے 3نشستوں کی پیشکش پر ناراضگی ظاہر کی اور پارٹی کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں اس پیشکش پرغوروخوض کیاگیا اور فیصلہ کیاگیا کہ سی پی آئی عظیم اتحاد سے علحدہ ہوجائے گی اور اسمبلی کی 5نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ تلنگانہ جناسمیتی کو 8نشستیں مختص کی گئی تھیں‘پارٹی کے قائدین اس پیشکش سے مطمئن نہیںتھے ۔ چنانچہ اتم کمارریڈی اس مسئلہ کے حل کے لئے آج دن بھر مشاورت میں مصروف رہے ۔ جس کا سلسلہ رات میںبھی جاری رہا ۔ توقع ہے کہ نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ کوکل تک حل کرلیاجائے گا۔ توقع ہے کہ 11نومبر کو کانگریس ‘تلگودیشم ‘ سی پی آئی اور ٹی جے ایس اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے واضح رہے کہ 12 نومبرکوالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔ جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ جہاں تک کانگریس ٹکٹ سے محروم پارٹی قائدین میں ناراضگی کا سوال ہے پارٹی قیادت انہیںطلب کرتے ہوئے اس مسئلہ کوحل کرلے گی ۔ کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد انہیں اہم عہدوں کاپیشکش کیاجائے گا۔ ناراض قائدین کو بتایا جائے گا کہ ٹی آرایس کو شکست دینے کے لئے حلیف جماعتوں میں اتحاد ضروری ہے۔ اس کے لئے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو کچھ نہ کچھ قربانی دینا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں