ورلڈ کپ فاتح فاسٹ بولر مناف پٹیل کاکرکٹ کوگڈبائی

 ہندوستان کی2011کے ونڈے ورلڈ کپ کی خطابی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے تیز گیند باز مناف پٹیل نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔35سالہ مناف نے ہندوستان کے لئے آخری بار 2011میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلا تھا۔ انہوں نے ہندوستان کے13ٹسٹ،70ونڈے اور تینٹی20میں نمائندگی کی اور تینوں فارمیٹ میں کل 125 وکٹ لئے ۔ انہوں نے ٹسٹ میں35، ونڈے میں86اورٹی20 میں چار وکٹ لئے ۔بھروچ ایکسپریس کے نام سے مشہور مناف ایک وقت ہندوستان کے سب سے تیز گیند باز مانے جاتے تھے ۔ وہ اب کرکٹ کوچنگ پر جانا چاہتے ہیں اور یو اے ای میں ہونے والی ٹی 10لیگ میں حصہ لیں گے ۔اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مناف نے کہاکہ مجھے کوئی افسوس نہیں ہے ۔ میں جتنے بھی کرکٹر کے ساتھ کھیلا ، اس میں مہیندر سنگھ دھونی کے علاوہ سب ریٹائر ہو چکے ہیں۔ سب کا وقت ختم ہو چکا ہے ، مجھے تب دکھ ہوتا، اگر میرے ساتھ کے کھلاڑی بھی کھیل رہے ہوتے اور میں ریٹائرمنٹ لے لیتا۔ لہذا ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آ گیا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ میں ہندوستان کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ تھا۔ میں اب چاہتا ہوں کہ نوجوانوں کو موقع ملے ۔

جواب چھوڑیں