ٹیم انڈیا کوورلڈ چمپئن کا صفایا کرنے کا موقع

باقاعدہ کپتان ویراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ٹیم انڈیا اتوار کوچینائی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی20 میں ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ ہندوستانی ٹیم کا مقصد اس اسکور کو3-0کرنا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ہندوستان دورے کا اختتام جیت کے ساتھ کر کچھ ساکھ محفوظ کرنا چاہے گی۔ تیسرے مقابلے کے لئے تین اہم گیندبازوں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور امیش یادو اور چائنامین بولر کلدیپ یادو کو آسٹریلیا کے آئندہ دورے کو ذہن میں رکھتے ہوئے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ بالکل فٹ رہ سکیں۔فاسٹ بولر سدھارتھ کول کو آخری میاچ میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ بنایا ہے ۔لیفٹ آرم اسپنرشہباز ندیم کی شمولیت متوقع ہے۔کارلوس بریتھویٹ کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز نے دو میچوں میں ویسا مظاہرہ نہیں کیا ہے جیسی عالمی چمپئن ہونے کے ناطے اس سے امید کی جا رہی تھی۔ شائي ہوپ اور شمرون ھتمائر نے ونڈے سیریز میں شاندار بلے بازی کی تھی لیکن ٹی20 میں دونوں ہی سستے میں آؤٹ ہوئے ۔ آئی پی ایل میں جلوہ دکھانے والے کیرون پولارڈ نے اب تک مایوس کیا ہے ۔ آئی پی ایل کے ایک اور بلے باز ڈیرن براوو بھی ٹیم کی امیدوں پر کھرے نہیں اترے۔میاچ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 7بجے شام شروع ہوگا۔

جواب چھوڑیں