پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں رام مندر بل منظور کرنے وی ایچ پی کا مطالبہ

 وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) نے ہفتہ کے دن اعتماد ظاہر کیا کہ حکومت‘ رام مندر کی تعمیر کے لئے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں قانون منظور کرے گی۔ اس طرح وہ قانوناً مندر کی تعمیر ہونے دے گی۔ وی ایچ پی کے بین الاقوامی کارگذار صدر آلوک کمار نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حکومت‘ رام مندر کی تعمیر کے لئے بل لائے گی۔ غیراین ڈی اے جماعتوں کے قائدین بھی پارٹی سیاست سے بالاتر ہوکر اس کی تائید کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ مذہبی و سماجی تنظیموں کے نمائندے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران تمام گورنروں کو یادداشت پیش کریں گے۔ کمار نے کہا کہ 25 نومبر کو ریالیاں نکالی جائیں گی۔ ایودھیا‘ ناگپور اور بنگلورو میں یہ ریالیاں ہوں گی۔ ایودھیا میں منعقد شدنی میٹنگ میں سادھو سنتوں کی بڑی تعداد حصہ لے گی۔ 9 دسمبر کو نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں عظیم الشانی ریالی ہوگی۔ مختلف ریاستوں میں شہروں کے ناموں کی تبدیلی کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ یہ پہلے بھی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے دور میں بھی کئی مقامات کے نام بدلے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں