کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ‘9 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے جنگلاتی آگ میں نو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ ہلاکتیں بیْوٹ (Butte) کاونٹی میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں ہوئیں۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ چھ ہزار سات سو عمارتیں بھی خاکستر ہو گئی ہیں۔ جلنے والی عمارتوں میں زیادہ تر مکانات ہیں۔ بیْوٹ کاؤنٹی کے زیادہ تر حصے کو جنگلاتی آگ نے تقریباً تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ جمعہ نو نومبر کو شمالی کیلیفورنیا میں لگی آگ میں پھنس کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ بتائی تھی۔ اسی علاقے میں ستائیس ہزار نفوس کا ایک قصبہ پیراڈائز پوری طرح جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ یہ آگ رواں ہفتے کے دوران جمعرات سے بھڑکی ہوئی ہے۔امریکہ کی گنجان آبادی والی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی خطرناک آگ سے جہاں عام افراد کے ہزاروں گھر متاثر ہوئے ہیں، وہیں اس آگ نے ہولی وڈ اسٹارز کے محل نما گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جنگلات میں لگی آگ سے جہاں اب تک انتظامیہ نے 9 افراد کے ہلاک ہونے اور متعدد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے، وہیں انتظامیہ نے گھروں میں موجود افراد کو جلد سے جلد نقل مکانی کی بھی ہدایات کردی ہیں۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے جہاں 10 ہزار سے زائد درخت جل کر خاکستر ہوگئے، وہیں اس آگ نے ہزاروں گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جنگلات میں لگی آگ نے لاس اینجلس کاؤنٹی کے نواحی علاقوں کا بھی رخ کرلیا، جس سے ہولی وڈ فلموں کے اسٹوڈیوز اور اسٹارز کے محل نما گھروں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا۔

جواب چھوڑیں