اسکولس میں یوگامتعارف کرانے ‘سنسکرت یونیورسٹی کے قیام کی تجویز

ریاستی بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں تلنگانہ کے اسکولس اورکالجوں میں یوگا متعارف کرانے‘ ریاست میں سنسکرت یونیورسٹی کے قیام کے علاوہ آئی ٹی سیکٹر کے ملازمین کی بہبود کے لئے ایک بورڈ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔یہ تجاویز اضافی ہیں قبل ازیں پارٹی نے شراب کی فروخت کو باقاعدہ بنانے ‘ مذہبی مقامات جیسے سبری مالا کومفت دورہ کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ہرسال ایک لاکھ گائے تقسیم کرنے کی تجویز رکھی تھی۔ اسکولوں اورکالجوں میں یوگا کومتعارف کرانے کی تجویز کوہندوتواسے نہیں جوڑاجاناچاہئے ۔ کیونکہ یوگاسے صحت بہتر رہتی ہے ۔ بی جے پی منشور کمیٹی کے صدرنشین این وی ایس ایس پربھاکر نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا انتخابی منشور بہت جلد جاری کیاجائے گا۔ نظام کی حکمرانی کے بشمول حیدرآباد کی تاریخ ‘رضاکاروں کی سرگرمیوں اور علحدہ تلنگانہ کی جدوجہد کوتعلیمی نصاب کا حصہ بنایاجائے گا۔ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی پربھاکرنے یہ بات بتائی۔ آئی ٹی سیکٹر کے ملازمین کودرپیش مسائل کے پیش نظر جس میں تنخواہوں میں اچانک کمی‘ ان ملازمین کی بہبودی اقدامات کے فقدان شامل ہیں‘ پارٹی نے ویلفیر بورڈ کے قیام کی تجویز رکھی ہے ۔ حیدرآباد ‘آئی ٹی مراکزمیں بہت بڑامرکزہے جہاں ہزاروںکی تعداد میں ملازمین اس شعبہ سے وابستہ ہیں۔ دیگر تجاویز میں مخصوص برادریوں جیسے ریڈی اور ویشیاکیلئے ترقیاتی کارپوریشن کاقیام بھی شامل ہے ۔ پارٹی نے انتخابی منشور میںپہلے ہی ہرسال ایک لاکھ گائے کی تقسیم کی تجویز رکھی گئی تھی ان تجاویز میں لسانی اقلیت کی بہبود کے لئے منی انڈیا لینگوسٹک ویلفیر بورڈ کے قیام کی تجویز بھی شامل تھی۔ شراب کی فروخت اوراس کی کھیت کو باقاعدہ بنانے کی بھی تجویز بھی قبل ازیں پیش کی جاچکی ہے اورآرٹی سی بسوں میں وصول کئے جانے والے سرچارج کومنسوخ کرنے کی تجویز رکھی گئی تھی۔ پٹرول اورڈیزل پرعائدٹیکس کومکمل طورپر برخواست کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ منشور کمیٹی نے مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں کوآن لائن کی مفت سہولتیں مہیا کرانے ہرگھر کو6روپے ماہانہ محفوظ پینے کا پانی سربراہ کرنے اور دیگر تجاویز داخل کی تھیں۔

جواب چھوڑیں