حدسے زیادہ خوداعتمادی کے سی آر کولے ڈوبے گی: چندرابابونائیڈو

تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر وچیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں مہاکوٹمی کی کامیابی یقینی ہے ۔امراوتی میں تلگودیشم پارٹی کے مشن 2019 انتخابات کی تیاری کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چندرابابونائیڈو نے کہاکہ صدر تلنگانہ راشٹراسمیتی کے چندراشیکھررائو نے ضرورت سے زیادہ خوداعتمادی کامظاہرہ کرتے ہوئے بیک وقت 105 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ انہوںنے کہاکہ کے چندرا شیکھر رائو نے اس بات کونظراندازکردیا کہ چندامیدواروں کے خلاف عوام میں اچھی رائے نہیںہے اور انہیں تبدیل کیاجانا چاہئے تھا مگر ایسا نہیںکیاگیا ۔کے چندرا شیکھر رائو کی جانب سے خودکوغیرمعمولی قائد ثابت کرنے کی کوشش ان کے لئے نقصاندہ ثابت ہوگی ۔ انہوںنے مزید کہاکہ عظیم تراتحاد کا موقف کافی مضبوط اور مستحکم ہے تاہم امیدواروں کے ناموں کے اعلان کوایک ہفتہ قبل کردیاجاتاتوبہترہوتا ۔نائیڈونے مزید کہا کہ تلنگانہ عوام ‘ٹی آرایس سے سخت ناراض ہیں اور یہی ناراضگی عظیم تراتحاد کے امیدواروں کی کامیابی کاضامن ہے ۔

جواب چھوڑیں