رافیل معاملہ ‘ وزیر اعظم کی خاموشی پر شیوسینا کی تنقید

 شیوسینا نے رافیل طیارہ معاملت پر وزیر اعظم نریندرمودی کی خاموشی پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اِس خاموشی کے سبب عوام میں اِس ’’ شبہ‘‘ کو تقویت ملی ہے کہ اِس( معاملت) میں کچھ گڑ بڑ ہے۔ شیوسینا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ عوام اب یہ سمجھنے لگی ہے کہ وزارت دفاع میں کوئی رافیل اسکام نہیں ہے ۔ جیسا کہ مہاراشٹرا میں کوئی آبپاشی اسکام نہیں ہے۔ شیوسینا نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نے یہ شبہ ظاہر کیا تھا کہ رافیل معاملت میں کوئی چیز چُھپائی جارہی ہے۔ حکومت کے ارادوں پر بھی شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔ شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں یہ کہا گیاکہ ’’ وزیر اعظم‘ آخر تک بھی خاموش رہے اور ایک سربہ مہر لفافہ میں رافیل معاملت کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کرتے ہوئے اِس حکومت نے شبہ کو مزید جگہ دی ہے۔ کوئی شخص یہ کیسے جان پائے گا کہ آیا مذکورہ لفافہ میں سچائی ہے یا یہ‘ سچائی سے خالی لفافہ ہے؟‘‘ ۔

جواب چھوڑیں