دیپیکا۔ رنویر کی شادی کی اولین تصاویر جاری

بالی ووڈ اداکاروں دیپیکاپڈکون اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی 2تقاریب کے انعقاد‘ ایک عام اعلان اور بہی خواہوں ونیز شائقین کو دیر تک تنگ کرنے کے بعد آج اپنی شادی کی اولین تصاویر جاری کیں۔ 2تقاریب پر مبنی اِس شادی کا بالی ووڈ میں بڑی چینی سے انتظار کیاجارہا تھا۔ یہ تقریب ‘ اٹلی کے پرفضاء جزیرہ میں خوشنما جھیل کوموس کے وِلا ڈل بلبیانیلو میں انجام پائی۔ یہ تقریب کلیتاً ایک خانگی تقریب تھی۔ دیپیکا۔رنویر دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بیک وقت‘ اپنی شادی کی تصاویر اپ لوڈ کیں۔ جنوبی ہند کی روایت کے مطابق منعقدہ شادی کی تقریب میں رنویر کو کِریم۔ وائٹ کُرتا دھوتی پہنے ہوئے تھے جبکہ دیپیکا میرون رنگ کی کانجی ورم ساڑی زیب تن کی ہوئی تھیں۔ تصویر میں اِس نئے جوڑے کوکھلھلاکر ہنستے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں