ارمان جعفر کی ٹرپل سنچری

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان جعفر بھی اپنے چچا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قومی ٹیم میں اپنی شمولیت کیلئے سرگرداں ہیں۔ممبئی میں کرنل سی کے نائیڈو ٹرافی کیلئے کھیلے جارہے میاچ میں ارمان جعفر نے سوراشٹر کیخلاف ٹرپل سنچری اسکور کی ۔انڈر23 ٹورنمنٹ میں ارمان جعفر نے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں اس وقت کریز سنبھالی جب ممبئی کی ٹیم2وکٹ پر12رنوں کے ساتھ لڑکھڑا رہی تھی۔ ارمان نے 367گیندوں پر ناٹ آوٹ300 رن بنائے جس میں26چوکے اور10چھکے شامل ہیں۔یاد رہے کہ ارمان جعفر نے رانجی ٹرافی میں تین میاچوں میں ممبئی کی نمائندگی کی اور سابق میں وہ آئی پی ایل کی فرنچائز کنگس الیون پنجاب میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں