روٹ کی شاندار سنچری‘انگلینڈ کی دوسرے ٹسٹ میں واپسی

کپتان جو روٹ124کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر324رنز بنا لئے ہیں۔انگلینڈ کے پاس اب 278رنوں کی برتری حاصل ہے اور اس کا ایک وکٹ باقی ہے ۔27سالہ روٹ نے اپنے کیریئر کی15ویں سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو سنبھالا۔روٹ نے146گیندوں پر124رن میں 10 چوکے اور دو چھکے لگائے ۔روری برنس نے59رن بنائے جبکہ اسٹمپ کے وقت وکٹ کیپر بین فوکس 102 تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے51رن بنا کر کریز پر تھے ۔بین فوکس نے گزشتہ میچ میں اپنے ڈیبو میچ میں سنچری بنائی تھی۔روٹ اور فوکس نے ساتویں وکٹ کے لیے 82رنز کی شراکت کر انگلینڈ کی اننگز کو بحران سے باہر نکالا۔انگلینڈ نے اپنے چھ وکٹ219رن پر گنوا دیئے تھے ۔سری لنکا کی جانب سے آف اسپنر اکیلا دھننجے نے اپنی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 23اوور میں 106رن دے کر چھ وکٹ لیے اور سری لنکا کی سیریز میں برابری حاصل کرنے کی توقعات کو برقرار رکھا۔

جواب چھوڑیں