پاکستانی کھلاڑیوں کو ہندوستانی ویزے جاری

 جاریہ ماہ28 نومبر سے شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دئیے گئے تاہم کوچس کو تاحال ویزوں کا انتظار ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عرفان جونیئر، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور کوچ دانش کلیم کو تاحال ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں۔تینوں کی دستاویزات تاخیر سے داخل ہونے کی وجہ سے ویزے تاحال جاری نہیں ہو سکے ہیں۔ ویزے اگلے ہفتہ جاری ہو جائیں گے اور پاکستان ہاکی ٹیم 21 نومبر کوہندوستان کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

جواب چھوڑیں