حضور نگر سے اتم کمار ریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل

صدر پردیش کانگریس این اتم کمار ریڈی نے آج ضلع سوریا پیٹ کے حلقہ اسمبلی حضور نگر سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ ریڈی کو مہا کوٹمی میں شامل جماعتوں تلگودیشم ، ٹی جے ایس اور سی پی آئی کی بھی تائید حاصل ہے ۔ ریٹرننگ آفیسر کو پرچہ نامزدگی کے سیٹ داخل کرنے سے قبل ریڈی نے گنیش مندر میں پوجا کی اور پجاریوں کا آشیرواد لیا۔ قبل ازیں اتم کمار ریڈی نے ایک بھاری ریالی نکالی، دفتر تحصیل پہنچ کر انہوںنے ریٹرننگ آفیسر کو پرچہ نامزدگی حوالے کیا ۔ بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ حلقہ کے عوام انہیں70 ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب بنایں گے ۔ میری اہلیہ پدماوتی حلقہ کے عوام کو ایک پریوار مانتی ہیں۔ انہوں نے حلقہ حضور نگر میں کروڑ ہا مالیتی ترقیاتی کام انجام دئیے ہیں۔ کے سی آر کو سبق سکھانے کیلئے مہا کوٹمی جیسے پرجا کوٹمی سے موسوم کیا گیا ہے (پیپلزفرنٹ) تشکیل دیا ہے۔ ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ، کے سی آر کی جاگیر نہیں ہے ۔ کے سی آر نے تمام طبقات گریجنوں ، دلتوں، مسلمانوں اور نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر جا کوٹمی کا اقتدار پر آنا یقینی ہے ۔ برسر اقتدار آنے کے بعد ہر طبقہ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید تلنگانہ سریکانت چاری کی والدہ شنکراماں کا کانگریس میں خیر مقدم کے لئے وہ تیار ہیں کیونکہ کے چندر شیکھر راؤ نے شنکرماں کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے برسر اقتدار آنے کے بعد ہم ، شنکرماں کو ایم ایل سی بنائیں گے ۔

جواب چھوڑیں