فیروزخان اورعثمان الہاجری کی خان لطیف محمدخان سے ملاقات

حلقہ جات اسمبلی نامپلی اورکاروان کے کانگریسی امیدوارفیروزخان اورعثمان بن محمد الہاجری نے آج ایڈیٹرانچیف روزنامہ منصف جناب خان لطیف محمدخان سے ملاقات کی۔ جناب خان لطیف محمدخان نے دونوں امیدواروں کو مبارکبادپیش کی اور قوم وملت کے محروم طبقات کی معاشی اور تعلیمی ترقی کیلئے کام کرنے کا مشورہ دیا۔ عثمان الہاجری نے جناب خان لطیف محمدخان کو بتایا کہ ان کے سیاست میں داخل ہونے کا مقصد ملت مظلوم کی مدد کرتے ہوئے قوم کی ترقی کویقینی بنانا اور وقف جائیدادوں کا تحفظ کرتے ہوئے منشاء وقف کے مطابق خدمت انجام دیناہے ۔ فیروزخان نے بتایا کہ وہ ملت کی معاشی اورتعلیمی ترقی کے لئے کچھ کرنے کاجذبہ رکھتے ہیں تاکہ ملت دیگر اقوام کی طرح تعلیم یافتہ اور خوشحال بن سکے ۔ دونوں امیدواروں نے جناب خان لطیف محمدخان کے علاوہ ایڈیٹرروزنامہ سیاست زاہدعلی خان کابھی شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے صدر کل ہند کانگریس کمیٹی راہول گاندھی اور صدر ٹی پی سی سی این اتم کمارریڈی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہم دونوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے دومختلف اسمبلی حلقوں سے ہمیں امیدوار بنایا فیروزخان اور عثمان الہاجری نے جناب خان لطیف محمدخان سے خواہش کی کہ بوگس رائے دہی کے تدارک کیلئے الیکشن کمیشن سے نمائندگی کریں ۔جناب خان لطیف محمد خان نے دونوں امیدواروں کی کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کااظہار کیا۔اس موقع پررکن کانگریس ریسرچ کمیٹی تلنگانہ عامرجاوید بھی موجودتھے۔

جواب چھوڑیں