انجیلامرکل کا مہاجرین سے متعلق معاہدے کا پرزور دفاع

چانسلر انجیلا میرکل نے ملکی پارلیمان میں چہارشنبہ کے روز اپنے ایک اہم خطاب میں مہاجرین اور تارکین وطن سے متعلق عالمی معاہدے کا پرزور دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر چند ممالک کا رخ کرنے سے روکنے کے لیے ’مناسب حالات‘ فراہم کیے گئے ہیں۔ میرکل نے کہا کہ یہ جرمنی کے قومی مفاد میں ہے کہ وہ اس معاہدے کے تحت مختلف ممالک میں انسانوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے عمل میں شرکت کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی معاہدہ ایک درست جہت میں اٹھایا جانے والا پہلا قدم ہے، تاہم عالمی سطح پر کئی اہم مسائل ابھی حل طلب ہیں۔

جواب چھوڑیں