لنکا۔انگلینڈ تیسرے اور آخری ٹسٹ کا آج سے آغاز

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹسٹ میاچ کل سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ 3 میاچس کی سیریز میں انگلش ٹیم کو 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے اور وہ کل سے شروع ہونے والے مقابلہ میں جیت کے ذریعہ میزبان ٹیم کا سیریز میں مکمل صفایا کرنا چاہے گی۔ مہمان انگلش ٹیم کو کھیل کے تمام تینوں شعبوں میں مضبوط موقف حاصل ہے۔ عادل رشید‘ معین علی اور جیگ لیچ کی شکل میں بہترین اسپنرس ہیں جنہوں نے دونوں مقابلوں کی کامیابی میں اہم رول ادا کیاہے۔ بیاٹنگ کے شعبہ میں بھی انگلش ٹیم کافی آگے ہے۔ روری برنس‘ کیٹن جیننگز‘ بن اسٹوکس‘ جوئے روٹ‘ جوز بٹلر‘ معین علی اور وکٹ کیپر بن فوکس کی شکل میں ٹسٹ کے بہترین بلے باز ٹیم کا حصہ ہیں۔ فاسٹ بولرس میں توقع ہے کہ جیمس اینڈرسن اور سیم کرین کو ہی موقع دیا جائے گا۔ وکٹ کیپر بلے باز جانی بیرسٹو کی واپسی متوقع ہے جو زخمی ہونے کی وجہ سے گذشتہ مقابلہ میں حصہ نہیں لے پائے تھے۔ دوسری جانب میزبان سری لنکا اپنے بعض اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔ خاص طورپر اسے بیاٹنگ کے شعبہ میں مسائل کا سامناہے۔ گذشتہ مقابلہ میں سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر انجیلو میتھیوز نے بہترین بیاٹنگ کی تھی تاہم دیگر کسی بھی بلے باز نے ان کا مناسب ساتھ نہیں دیا جس کے باعث انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ بہرحال کل سے شروع ہونے والے مقابلہ میں جہاں مہمان کی ٹیم کی نگاہیں سیریز 3-0 سے جیت نے پر مرکوز ہوگی وہیں میزبان ٹیم خود کو مکمل صفائے سے بچانے کے مقصد سے میدان میں اترے گی۔ میاچ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *