مارکس ہیرس نیاچہرہ‘ آل رائونڈر مشل مارش کی واپسی

آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف 4 میاچس کی سیریز کے پہلے 2 ٹسٹ میاچس کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ اسکواڈ میں بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز مارکس ہیرس نیا چہرہ ہیں جبکہ فٹنس مسائل پر قابو پانے والے آل رائونڈر مشل مارش کی بھی واپسی ہوئی ہے جنہیں فاسٹ بولر جوش ہیزلووڈ کے ہمراہ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیاگیاہے۔ سیریز کا پہلا مقابلہ 6 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز پیٹر ہینڈزکومب جو زخمی ہونے کی وجہ سے پاکستان سیریز سے باہر تھے‘ کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ مارکس ہیرس جاریہ شیفلڈ شیلڈ سیریز میں دوسرے بہترین بلے باز ہیں جنہوں نے 6 اننگز میں 437 رن بنائے ہیں جس کے دوران 250 ناٹ آئوٹ ان کا بہترین اسکور ہے۔ آسٹریلیا کے قومی سلکٹر ٹریور ہانس نے کہاکہ ہیرس اس وقت بہترین فام میں ہیں جس سے ہم فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہیرس ایک بہترین سلامی بلے باز ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہیںگے۔ اسکواڈ اس طرح ہے۔ پیاٹ کیومنس‘ آرون فنچ‘ پیٹر ہینڈزکومب‘ مارکس ہیرس‘ جوش ہیزلووڈ (نائب کپتان)‘ ٹراویس ہیڈ‘ عثمان خواجہ‘ ناتھن لیون‘ مشل مارش (نائب کپتان)‘ شان مارش‘ ٹم پین (کپتان)‘ پیٹر سڈل‘ مشل اسٹارک‘ کریس ٹریمین۔

جواب چھوڑیں